سارہ خان کی ٹک ٹاک پر انٹری

(میڈیا92نیوز)دنیا کی مقبول ترین فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مقبول ہونے کے بعد لالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ سارہ خان نے ٹک ٹاک جوائن کرلیا۔

سارہ خان نے ٹک ٹاک جوائن کرنے کا اعلان گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی میک اپ ویڈیو پوسٹ میں سارہ خان نے بتایا کہ اب وہ ٹک ٹاک پر بھی موجود ہیں۔

جب کہ پوسٹ میں سارہ خان کی جانب سے ٹک ٹاک آئی ڈی بھی شیئر کی گئی۔ٹک ٹاک جوائن کرنے کی تصدیق کے بعد سارہ خان نے مداحوں کے لیے میک اپ ایڈکٹ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک میک اپ ویڈیو بھی شیئر کی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔واضح رہے کہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سارہ خان کے فولوورز 50 لاکھ سے زائد ہیں جب کہ وہ رواں برس ہی گلوکار فلک شبیر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …