(میڈیا پاکستان )فیصل آبادکے علاقے سمندری میں ٹرک اور مسافربس کے درمیان حادثہ کے مزید تین زخمی تحصیل اسپتال میں دم توڑ گئے،جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6ہوگئی۔ حادثے کی شکار بس ملتان سے فیصل آباد جا رہی تھی ۔
ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ سمندری رجانہ روڈ کے قریب پیش آیا جہاں سامنے سے آتے ٹرک نے مسافر بس کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں 3افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ10سے زائد زخمیوں کوسول اسپتال سمندری منتقل کیاہے جس میں سے تین زخمی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد6 ہوگئی ہے ۔
حادثے میں زخمی ہونے والے 10افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ شدید زخمی 2افراد کو فیصل آباد سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
