پی ایس ایل5؛ کراچی کنگزکی جیت پر فنکاروں کی مبارکباد

کراچی: (میڈیا92نیوز) پاکستان سپرلیگ کے پانچویں سیزن کے بڑے معرکے میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز کو شکست دے کر پہلی بار پی ایس ایل کا چیمپئن بنا ہے۔ اس موقع پرفنکاروں نے کراچی کنگزکی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد کے پیغامات شیئر کیے ہیں۔

ہمایوں سعید، اعجاز اسلم اور عدنان صدیقی کراچی کنگز کے سپورٹرز ہیں اور اپنی ٹیم کی جیت پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کراچی نے بہت اچھا کھیلا، یہ ہونا ہی تھا ہمیں جیتنا ہی تھا، کنگ کنگ ہوتا ہے ہم جیت گئے۔ ان تینوں نے کراچی کنگز کی جیت پر تمام لوگوں کو مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …