خواتین کو ہراساں کرنے والے رہنما پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر وومن پروٹیکشن ساہیوال مقرر

ساہیوال: (میڈیا92نیوز) خواتین کو ہراساں کرنے والے پی ٹی آئی رہنما کو ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پنجاب وومن پروٹیکشن ساہیوال مقرر کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال میں خواتین کو ہراساں کرنے والے تحریک انصاف کے مقامی رہنما نوید اسلم کو ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پنجاب وومن پروٹیکشن ساہیوال مقرر کردیا گیا ہے، نوید اسلم پر لیڈیز پوسٹ آفس آفیسر کو تھپڑ مارنے پر مقدمہ بھی درج ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے مقامی رہنما نوید اسلم نے چند روز قبل پوسٹ آفس میں خاتون افسر کو تھپڑ مارے تھے جس کے بعد وہ اس مقدمہ میں عبوری ضمانت پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …