رمضان شوگر ملز ریفرنس: حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم دسمبر تک توسیع

(میڈیا92 نیوز) احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں لیگی رہنما حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم دسمبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جس گاڑی میں دہشتگردوں کو لایا جاتا ہے اس میں شہباز شریف کو لایا جا رہا ہے، شہباز شریف کو قوم کی خدمت کا یہ صلہ دیا جا رہا ہے، جب سے عمران خان نے منہ پر ہاتھ پھیر کہ بات کی ہے تب سے یہ سلوک کیا جا رہا ہے، کچھ ہفتوں سے شہباز شریف کی کمر درد کا مسئلہ چلا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …