سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور کا ایک میگا کرپشن کیس کھل گیا

نیب لاہور نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں مہنگی ادویات خریدنے کا نوٹس لے لیا ہے۔
شہباز شریف کے دور میں ہسپتالوں کے لئے ادویات اور دیگر سامان مہنگے داموں خرید کر قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔
کیس کی تحقیقات کو فاسٹ ٹریک پر کیا جائے گا. نیب لاہور نے شہباز شریف دور میں تعینات رہنے والے سیکرٹری صحت علی جان کو 19 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علی جان کے بعد دیگر سرکاری افسروں سمیت کمپنیوں کے سربراہان کو بھی طلب کیا جائے گا،مہنگی ادویات اور سامان کی خریداری سے کم و بیش 20 ارب روپے کا بوجھ عوام کی جیبوں پر پڑا.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …