لاہور میں ایک اور جعلی ہاوسنگ سکیم کا آغاز ، محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیات شروع کردی

برکی کے علاقےموضع برکا کلاں میں واقع 122 کنال اراضی پر اشرف گارڈن کے نام سے غیرقانونی سکیم کا آغاز کیا گیاہے.
ایل ڈی اے کی منظوری کے بغیر ، ٹی ایم اے کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہاوسنگ سکیم پر عائد کردہ تمام قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے
اشرف گارڈن کی انتظامیہ سادہ لوح شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے اور احتسابی اداروں کے افسروں کی آنکھوں میں بھی دھول جھونکی جا رہی ہے.
اشرف گارڈن سکیم کی انتظامیہ میں علی اویس ، کاشف بالی ، عمران چوہان ، میاں شرافت ، چوھدری حیبب اللہ ، چوھدری اقبال ، اور ندیم بیگ کے نام سرفرست ہیں .
اشرف گارڈن ہاوسنگ سکیم کے نام سے علاقے کے اردگرد وال چاکنگ کروا دی گی، بڑے پیمانے پر جعلسازی فراڈ کا خطرہ لاحق ہو چکا ہے .
شہری مہر خرم شہزاد نے محکمہ اینٹی کرپشن میں اشرف گارڈن سکیم کی انتظامیہ کی تمام غیرقانونی اقدامات اور اہم شواہد پر مبنی تحریری درخواست جمع کروا دی
اینٹی کرپشن لاہور ریجن A میں لینڈ مافیا کے خلاف درخواست موصول ہونے پر تمام متعلقہ اداروں کے افسران وملازمین کو طلب کرنے کا فصیلہ بھی کر لیاگیا ہے.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …