دو کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر تعلیمی ادارہ بند کر دیا جائے گا: شفقت محمود

(میڈیا92نیوز) کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں جس تعلمی ادارے سے دو کیسز رپورٹ ہوں گے اس ادارے کو بند کردیا جائے گا۔

شفقت محمود نے ان خیالات کا اظہار چوہدری شجاعت کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ ان کا بتانا تھا کہ پیر کو بین صوبائی وزراء کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں قبل از وقت چھٹیاں اور ان کی تعداد میں اضافے پر مشاورت ہوگی۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ساتھ ہی ساتھ ہمیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ بچوں کی پڑھائی پر کوئی اثر نہ ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت صحت ہمارے ساتھ مکمل تعاون کیے ہوئے ہے، جس بھی ادارے میں دو کورونا کیسز سامنے آتے ہیں اسے بند کر دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …