نواز شریف کا اب لندن سے سیاسی جنازہ ہی آئے گا، شیخ رشید

لاہور: وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا لندن سے سیاسی جنازہ آئے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف اشتہاری مجرم ہیں، گزشتہ روز انہوں نے 11 بار قمر جاوید باجوہ کا نام لیا، پاکستان میں جمہوریت فوج کی بدولت ہے، پاک فوج ملک میں امن واستحکام کی ضامن ہے، یہ اداروں میں تصادم چاہتے ہیں، اب نوازشریف کا سیاسی جنازہ ہی لندن سے آئے گا، اگر نوازشریف کا یہی کردار رہا تو اگلے 5 سال بھی عمران خان کی حکومت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …