2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

لاہور ( میڈیا 92 نیوزرپورٹ ) سبط سے

2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

پشاور سے تعلق رکھنے والے 2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ (ہلکا ترین) ہیلی کاپٹر تیار کر لیا۔

پشاور کے مضافاتی علاقے لنڈی ارباب سے تعلق رکھنے والے قاضی سجاد احمد اور قاضی طفیل احمد نے ہیلی کاپٹر کی کامیاب پرواز کا مظاہرہ بھی کیا ہے۔

ویڈیو دیکھیں

ہیلی کاپٹر بنانے کے حوالے سے قاضی سجاد احمد کا کہنا ہےکہ انہوں نے 1978میں جیمز بانڈ کی ایک فلم دیکھی تھی جس سے متاثر ہو کر یہ ہیلی کاپٹر بنایا ہے۔

قاضی سجاد کا کہنا ہے کہ الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر بنانے میں 15 لاکھ روپے خرچ ہوئے اور یہ ہیلی کاپٹر 6 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اسپرے کرنے کے لیے ترکی سے جہاز منگوا رہی ہے جب کہ ان کا تیار کردہ ہیلی کاپٹر بھی یہ کام بخوبی کر سکتا ہے اور اس کی لاگت بھی کہیں کم ہے۔

ویڈیو دیکھیں

2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر تیار کر لیا، دنیا حیران رہ گئی

2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر تیار کر لیا، دنیا حیران رہ گئی. دیکھئے خاص رپورٹ صرف میڈیا 92پر

Gepostet von M92.Web TV am Samstag, 19. September 2020

قاضی برادران کا تیار کردہ یہ الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر پاکستان سول ایوی ایشن میں رجسٹرڈ ہے اور قاضی طفیل سجاد ‘جو کہ ایک پروفیشنل پائلٹ ہیں’ نے حکومت سے تعاون کی درخواست کی ہے تاکہ ہیلی کاپٹر میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …