لاہور (میڈیا پاکستان) لاہورہائیکورٹ نے ایل ڈی اے کی جانب سے پلاٹ کا این او سی جاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے محمد خان کی درخواست پر سماعت کیدرخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ ملک منیر نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ٹائون شپ میں 5 مرلہ کا پلاٹ خریدا۔ تمام تر ٹیکسز ادا کر چکا ہوں.ڈی جی ایل ڈی اے کی جانب سے کنسٹرکشن کے لیے این او سی جاری نہیں کیا جا رہا۔ درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت ڈی جی ایل ڈی اے کو این او سی جاری کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی اور ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
