رانا ثنا کی نا اہلی کیلئے درخواست دائر کرنیوالے شہری کی بازیابی کیلئے سی سی پی او کو نوٹس

لاہور (میڈیا پاکستان) لاہورہائیکورٹ نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی نا اہلی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے والا شہری کو بازیاب کرانے کے لیے دائر درخواست پر سی سی پی او لاہورامین وینس ہائیکورٹ کو 7 روز میں ناصر عباس کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس قاضی محمد امین نے ناصر عباس شیرازی کے بھائی علی عباس کی درخواست پر سماعت کی… درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور، رانا ثناء اللہ اور شہباز شریف کو فریق بنایا گیا ہے. تھانہ ستوکتلہ پولیسَ نے شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔ ایلیٹ فورس کی گاڑی میں چار مسلح نوجوان بھائی ناصر عباس شیرازی کو اٹھا کر لے گئے.ناصر عباس نے رانا ثنااللہ کی جانب سے جسٹس باقر نجی کے بارے میں متنازعہ بیان دینے پر انکی نا اہلی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا..عدالت بھائی ناصر عباس شیرازی کو رانا ثنااللہ کی تحویل سے بازیاب کرانے کا حکم دے. عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں اغوا شدہ شہری کے فیملی کے جذبات سمجھ سکتا ہوں عدالت نے آئندہ سماعت پر سی سی پی او کو حاظر سے استثنی دے دی اور 7 روز میں ناصر عباس شیرازی کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …