محکمہ سیاحت پنجاب بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گیا….!

لاہور( افضل سیال سے )محکمہ سیاحت پنجاب(ٹی ڈی سی پی ) کرونا کا شکار ہو گیا ، کرونا کے جھٹکے محکمہ کا خزانہ خالی کر گئے ، ملازمین عید کے موقع پر بھی تنخواہوں سے محروم ..

محکمہ سیاحت کے ملازمین نےوزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہےکہ دیگر محکموں کی طرح انہیں بھی عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے ۔تفصیلات کے مطابق کروناوائرس کی وجہ سےٹی ڈی سی پی کے تمام ریزارٹس اور پتریاٹہ چیئرلفٹ وغیرہ بند ہیں جس وجہ سے محکمہ کی انکم تقریبا ختم ہو چکی ہے ۔جس وجہ سے آمدنی نہ ہونے پر محکمہ سیاحت بحران کا شکار ہوگیا ہے کرونا کی وجہ سے ملازمین پہلے ہی فاقوں پر مجبور تھے لیکن اب عید کے موقع پر تنخواہ کا نہ ملنا خود کشیوں کو دعوت دینے کے مترادف ہے محکمہ سیاحت پنجاب کو کرونا وائرس ہو گیا….!

حکومت نے عید الفطر سے قبل تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔مگر محکمہ سیاحت کے پاس پیسے نہ ہونے پر ملازمین کو عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جا رہی۔

اس صورتحال سے محکمہ سیاحت کےملازمین بہت پریشانی کا شکار ہیں۔متاثرہ ملازمین نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی ہےکہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اورمالی بحران کے شکارمحکمہ سیاحت کو خصوصی گرانٹ دی جائے،تاکہ ملازمین کوعید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہوسکے،

علاوہ ازیں اس سلسلے میں محکمہ سیاحت کے ملازمین نے تمام دفاتر میں اپنے مطالبہ کے حق میں بینرز بھی آویزاں کر دیئے ہیں۔جس میں وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ محکمہ سیاحت کی مالی امداد یقینی بنائیں اور ملازمین کی تنخواہ کے لیے فنڈ مہیا کیے جائیں

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …