اسلام آباد: (میڈیا پاکیستان) چینی سفیر نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو چینی ہم منصب کی جانب سے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے چین کے وزیر اعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر اسی طرح عمل کیا جائے گا جیسے اب سے پہلے ہو رہا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے منسلک منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے خود نگرانی کروں گا۔
