سرجری سے پہلے مریض کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

لاہور (میڈیا 92 آن لائن) لاہور کے جنرل ہسپتال میں سرجری سے پہلے مریض کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے اس سلسلے میں ایس او پیز جاری کر دیے۔
ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے کہا ہے کہ کسی بھی مریض کی سرجری سے پہلے اس کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے، اس کا مقصد ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے ایس او پیز کے مطابق آؤٹ ڈور میں صرف مریض کو ڈاکٹر تک رسائی ہو گی جب کہ ایمرجنسی میں مریض کے ساتھ ایک تیماردار ٹھہر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …