کوروناوائرس کے وار جاری، پاکستان میں کیسز کی تعداد 7ہزار سے بڑھ گئی ، ہلاکتوں کی تعداد 143 تک جا پہنچی

اسلام آباد (میڑیا92)پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد تعداد 7 ہزار چار سو اکیاسی ہو گئی ہے، پانچ ہزار پانچ سو چھ مریض ہیں، ایک ہزار آٹھ سو بتیس افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوچکے جبکہ 143 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں آٹھ افراد جاں بحق اور مزید 465کیسز سامنے آئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چند دنوں کے اندر حکومتی کوششوں کے باعث کورونا ٹیسٹوں کی استعداد میں اضافہ کیا گیاہے جوکہ اب تقریبا دوگنی ہو گئی ہے تاہم اس میں مسلسل اضافہ جاری ہے ، گزشتہ چوگیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں تقریبا 6 ہزار چار سو سولہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 465 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد سات ہزار چار سو اکیاسی ہو گئی ہے ۔

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید8 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور اموات کی تعداد 143 پر جاپہنچی ہے تاہم 1832 افراد صحت یاب ہونے کے بعد اپنے گھروں کو بھی لوٹ گئے ۔

صوبوں کے حالات

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں مریضوں کی تعداد تین ہزار تین سو اکیانوے ہو گئی ہے ، صوبے میں 37 وائرس کے باعث انتقال کر چکے ہیں جبکہ 672 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ، دو ہزار چھ سو بیاسی ایکٹو مریض ہیں۔

دوسرے نمبر پر سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے جہاں تعداد 2217 ہو گئی ہے جبکہ 47 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور 581 مریض وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کے بعد صحت یاب ہوئے ہیں تاہم 1589 مریض تاحال زیرعلاج ہیں۔

خیبر پختون خواہ میں اب تک 1077 کیسز میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے لیکن 50 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 216 صحت یاب ہوئے ہیں ، بلوچستان میں 335 کیسز کی تصدیق ہوچکی، پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے تاہم 142 افراد گھروں کو جاچکے۔ گلگت بلتستان میں 250 ، اسلام آباد میں 163 اور آزاد کشمیر میں 48 افرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔ گلگت بلتستان میں تین ،اسلام آباد میں ایک شخص کا انتقال ہواہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …