بیرون ملک پھنسے 1800 سے زائد پاکستانیوں کی واپسی آج سے شروع ہوگی

اسلام آباد(میڈیا 92 نیوز آن لائن ) قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے بیرون ملک میں پھنسے 1800 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پلان مرتب کر لیا۔

ائیر لائن ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت قومی ائیرلائن کی مختلف پروزایں آج سے 19 اپریل تک مختلف ممالک سے پاکستانیوں کو واپس وطن لائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے 400 عمرہ زائرین کو آج 2 پروازوں سے لایا جائے گا جن میں سے ایک پرواز ملتان اور دوسری لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

اس کے علاوہ بیرون ملک سے لائے جانے والوں میں 770 متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اومان کی قید سے رہا ہونے والے پاکستانی بھی شامل ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ آج ہی یو اے ای میں قید سے آزاد ہونے والے 410 افراد کو پاکستان کو لایا جائے گا، یو اے ای سے آنے والی 2 خصوصی پروازیں فیصل آباد اور پشاور ائیرپورٹ لینڈ کریں گی۔

ذرائع کے مطابق تھائی لینڈ اور جاپان میں پھنسے 270 مسافر بھی وطن واپس آئیں گے، ان مسافروں کو خصوصی پرواز سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچایا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اومان کی قید سے رہا ہونے والے 360 پاکستانیوں کو لے کر ایک پرواز 15 اپریل کو کراچی ائیرپورٹ پہنچے گی جب کہ دوسری پروز 16اپریل کو لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی، انڈونیشیا سے 225 اوریو اے ای میں پھنسے مزید پاکستانیوں کو 2 پروازوں سے 18 اپریل کو لایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای سے آزاد ہونے والے قیدیوں کے اخراجات متحدہ عرب امارات کی حکومت اور اومان سے رہا قیدیوں کا خرچہ اومانی حکومت برداشت کرے گی۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر اندرون اور بیرون ملک فلائٹ آپریشنز معطل ہیں تاہم اب خصوصی پروازوں کے ذریعے باہر پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جارہا ہے۔

x

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …