سوشل میڈیا پر 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری طیب اردگان کس نمبر پر ہیں،جان کر آپ حیران رہ جائینگے

اسلام آباد(میڈیا پاکستان)رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر کی جانب سے شائع کیے جانے والے میگزین دی مسلم 500 نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر راج کرنے والی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں اداکار سلمان خان پہلے نمبر پر اور باکستانی گلوکار عاطف اسلم 18 ویں نمبرپربراجمان ہیں۔دی 500 موسٹ انفلوئینشل مسلم جسے دی مسلم500بھی کہا جاتا ہے ہر سال دنیا بھر کی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کرتا ہے۔ اس فہرست کا مقصد ان شخصیات کو منظر عام پر لانا ہے جنہوں نے کم عرصے میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی۔ یہ فہرست مختلف کیٹگریز میں تقسیم ہوتی ہیں جیسے سیاسی اور مالی طور پر یاسوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی بااثر مسلم شخصیات وغیرہ۔دی مسلم500میگزین نے 2018 کے لیے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والی مسلم شخصیات کی فہرست مرتب کی ہے۔ فہرست میں سوشل میڈیا کی بااثر شخصیات میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان پہلے نمبر شامل ہیں۔دوسرے نمبر پر برطانوی گلوکار زین ملک شامل ہیں۔سوشل میڈیا پر مقبول رہنے والی تیسری بااثر مسلم شخصیت جرمن فٹبالر میسوت اوزیل ہیں۔چوتھے نمبر پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کانام آتا ہے۔سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے مصنف اور اسکالر محمد الرافع فہرست میں پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔مصری شہری مصطفی ہوسنے نے فہرست میں چھٹا نمبر حاصل کیا ہے، مصطفی دین اسلام کی تبلیغ کرنے کے لیے مشہور ہیں۔سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے احمد الشوغیری ساتویں نمبر پر ہیں۔آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اللہ رکھا رحمان المعروف اے آر رحمان نے فہرست میں آٹھواں نمبر حاصل کیا ہے۔مصر کے سرگرم رہنما عمار خالد فہرست میں نویں نمبرپرہیں۔بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام ست مشہور اداکار عامر خان نے فہرسے میں دسواں نمبر حاصل کیا ہے۔پاکستانی گلوکاراور اداکارعاطف اسلم نے سوشل میڈیا کی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں 18 واں نمبر حاصل کیا ہے۔جب کہ ترک صدررجب طیب اردگان اس فہرست میں 20 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …