سابق برازیلین فٹ بالر رونالڈینو گرفتار، شرمناک وجہ بھی سامنے آگئی

برازیلیا:سابق برازیلین اور اسپین کے فٹ بال کلب بارسیلونا کے لیجنڈری کھلاڑی رونالڈینو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رونالڈینو اپنے بھائی کے ساتھ پیراگوئے میں مبینہ طور پر جعلی پاسپورٹ دکھاتے ہوئے داخل ہونے کی کوشش کرتے پکڑے گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ 39 سالہ کھلاڑی ایئرپورٹ حکام کو جعلی پاسورٹ دکھاتے ہوئے پکڑے گئے جس میں ان کی قومیت پیراگوئے کی درج تھی،سابق کھلاڑی اس سے قبل بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں جیل جا چکے ہیں۔اس سے قبل 2015 میں رونالڈینو اور ان کے بھائی گیوبا کے مقام پر غیر قانونی طور مچھلیاں پکڑتے ہوئے پائے گئے تھے جس پر عدالت نے دونوں بھائیوں پر 85 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …