سعودی عرب میں فٹبال میچ کے دوران ہلاکت، افسوسناک خبرآگئی

ریاض: سعودی عرب میں فٹبال میچ کے دوران ڈیڑھ ماہ کے شیر خوار بچے کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوا اور طبی امداد ملنے سے قبل ہی بچے نے ماں کی گود میں دم توڑ دیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق الاحساء کے شہزادہ عبداللہ بن جلوی اسٹیڈیم میں دو مقامی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ جاری تھا کہ اسٹیڈیم میں موجود ایک جوڑے نے اپنے شیر خوار بچے کی طبیعت بگڑنے پر طبی امدد طلب کی تاہم جب تک طبی عملہ بچے تک پہنچتا، بچے نے ماں کی گود میں دم توڑ دیا۔

سعودی وزرات کھیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ والدین اپنے 6 بچوں کے ہمراہ الفتح اور الوحدہ فٹبال کلب کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے آئے تھے جس کے دورام ڈیڑھ ماہ کے بچے کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔

سٹیڈیم انتظامیہ نے طبی ماہرین کے حوالے سے بتایا کہ ہلاک ہونے والا بچہ قبل از وقت ساتویں ماہ میں ہی پیدا ہو گیا تھا جس کے بعد اسے 2 ماہ تک ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا اور حال ہی میں اسپتال سے ڈسچارج ہوا تھا۔سٹیڈیم میں طبی امداد فراہم کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے میڈیا کو بتایا کہ ممکنہ طور پر بچے کا مدافعتی نظام کمزور تھا اور 2 ماہ تک آئی سی یو میں رہنے کے بعد اچانک اتنی بھیڑ میں لانے پر سانس لینے میں دشواری پیدا ہوئی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …