اربوں روپے کی پراپرٹی کا ریکارڈ چوری کرنے والے کرپٹ پٹواریوں کی دوبارہ تعنیاتی ، اینٹی کرپشن نے نوٹس بھیج دیا

لاہور (افضل سیال سے ) بری شہرت کے حامل اور پٹوارخانہ میں ریکارڈ غائب کرنیوالے پٹواریوں کی دوبارہ تعیناتی پر ، اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے اے ڈی سی آر سے تفصیلات طلب کر لیں ۔

اینٹی کرپشن حکام نے نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ لاہور کے سب سے بڑے پٹواخانہ نیاز بیگ میں ریکارڈ غائب کرنیوالے پٹواریوں کی دوبارہ کیسے تعینات کیا گیا

اینٹی کرپشن کے مطابق پٹواری محمد خالد حسین پر موضع نیاز بیگ میں 9 جلدیں غائب کرنے کا الزام ہے جبکہ پٹواری مقبول احمد پر موضع نیاز بیگ میں 10 جلدیں غائب کرنے کا الزام تھا ۔

باوثوق ذرائع کے مطابق ریکارڈ غائب کرنیوالے پٹواریوں کے خلاف سابق اے ڈی سی آر عرفان نواز میمن کے حکم پر 2016 میں ایف آئی درج کی گئی تھی ۔ جب اے ڈی سی آر عرفان نواز میمن ہوا تو بعدازاں تبادلے کے پٹواریوں نے معاملہ رفع دفع کروا دیا ،

اب ایک بار پھر خالد حسین کو دوبارہ موضع نیاز بیگ میں بطور پٹواری جبکہ اسکے ساتھی مقبول احمد کو موضع نیاز بیگ میں بطور قانونگو تعینات کیا گیا ہے ۔

پٹواری محمد خالد حسین پر جلد انتقال نمبر 32 , جلد نمبر 83 ، جلد نمبر 111 ، جلد نمبر 117 ، جلد نمبر 119 ، جلد نمبر 123 ، جلد نمبر 150 ، جلد نمبر 155 ، جلد نمبر 182 غائب کرنے کا الزام ہے ۔

مقبول احمد پر جلد نمبر 8 ، جلد نمبر 12 ، جلد نمبر 125 ، جلد نمبر 136 ، جلد نمبر 148 ، جلد نمبر 163 ، جلد نمبر 223 ، جلد نمبر 236 ، جلد نمبر 333 ، جلد نمبر 375 غائب کرنے کا الزام ہے ۔

اینٹی کرپشن حکام نے دوبارہ اس پٹوارخانہ میں تعینات ہونیوالے ریکارڈ غائب کرنیوالے پٹواریوں کو 27 فروری کو طلب کر لیا ہے ، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی سے نیاز بیگ پٹوار خانہ کی انکوائری رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے ،

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …