پاکستان 1 ہزار ارب کی معیشت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، زبیر محمود حیات

کراچی(میڈیا 92نیوز آن لائن)جنرل (ر) زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ پاکستان 1000 ارب روپے کی معیشت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جنرل (ر) زبیر محمود حیات نے کراچی میں سی ای او سمٹ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اسٹیٹ اور نان اسٹیٹ کا فرق ختم کرنا ہوگا، اپنی طرز فکر کو تبدیل اور سوچ کو بڑا کرکے پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان 1000 ارب روپے کی معیشت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے نجی شعبہ باصلاحیت نوجوانوں کی سرپرستی کرے۔

ضرورپڑھیں:چین میں موجود 50 ہزار پاکستانیوں کی واپسی پاکستان کیلیے مسئلہ بن جائے گی، چینی قونصل جنرل

جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ۔لیڈر شپ کی صلاحیتیں مشکل وقت میں سامنے آتی ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ چیلنجز میں خود کو بہتر بنایا۔پاکستان کے اسٹریٹجک فیصلوں کے اثرات خطے پر بھی مرتب ہوئے۔پاکستان کی مجموعی پیداوار خواتین کی شمولیت سے 3 سے 5 فیصد بڑھائی جاسکتی ہے۔پاکستانی نوجوان آن لائن گیمز میں جاپان امریکا روس کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔پاکستانی معاشرہ مجموعی طو رپر ایماندار ہے۔ دنیا میں پاکستان بینڈ پائپ بنانے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔فلاحی کاموں میں پاکستان کا معاشرہ سب سے آگے ہے۔

رورپڑھیں:مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پوری دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے، ڈیبی ابراہمز

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے پاکستان میں امن کی تعریف کی۔ صلاحیتوں کی بہتری کامیابی کی کنجی ہے مصنوعی ذہانت کے ماحول میں اعلی صلاحیتوں کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …