مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پوری دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے، ڈیبی ابراہمز

لاہور(میڈیا 92نیوز آن لائن)پاکستان کے دورے پر موجود برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہمز نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو عالمی برادری کیلئے لمحہ فکریہ قرار دے دیا۔

لاہور میں گورنر پنجاب سے ڈیبی ابراہمز سمیت برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی جس میں مسئلہ کشمیر اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وفد میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ مارک ایسٹوڈ ، سارہ برٹکلف، لارڈ قربان ، جوڈی کمننز، طاہر علی اور عمران حسین شامل تھے۔

ضرورپڑھیں:فواد چوہدری کی شہبازشریف کے قومی اسمبلی میں نہ آنے پرکڑی تنقید

وفد نے گورنر کو کشمیریوں پر مظالم کے خلاف برطانوی پارلیمنٹ میں آواز بلند کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ متنازع بھارتی شہر یت قانون بنیادی انسانی حقوق کی نفی ہے۔ ڈیبی ابراہمز کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے وہ پوری دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

گورنر چوہدری محمدسرور نے کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرنے پر برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے برطانوی اراکین کو کشمیر جانے سے روکنے پر بھارت کی شرمناک حرکت کی مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف اے ٹی ایف 13 نکات پر عمل درآمد کیلیے جون تک مہلت دینے پر رضامند

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ 200دن سے جاری کرفیو نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، کشمیر میں انسانیت اور انسانی حقوق کا قتل عام کیا جارہا ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آج بھی امن کا حامی ہے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ نریندر مودی آر ایس ایس کے ہر غنڈے کو ”مودی”بنا رہا ہے، کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف دنیا کی خاموشی بھی کسی جرم سے کم نہیں ہوگی، بھارت انتہا پسندی کا گڑھ بن چکا ہے دنیا کب تک خاموش رہیگی۔

ضرورپڑھیں:لاھور کالج براے خواتین یونیورسٹی میں عرصہ دراز سے خالی 114 آسامیوں پر نئی بھرتیاں

واضح رہے کہ بھارت نے 17 فروری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے حق میں آواز اٹھانے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہیمز کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ ڈیبی ابراہیمز بھارت سے بے دخلی کے بعد دبئی چلی گئیں اور وہاں سے پاکستان کے دورے پر پہنچیں اور یہاں حکومت نے انہیں آزاد کشمیر سمیت جہاں وہ چاہیں جانے کی اجازت دی۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …