گلوکارہ صنم ماروی کو خلع کی ڈگری جاری

لاہور(میڈیا 92نیوز آن لائن)مقامی عدالت نے گلوکارہ صنم ماروی کے خلع کے دعوی پر ڈگری جاری کردی۔

لاہور کی مقامی عدالت میں گلوکارہ صنم ماروی کے خلع کے دعوی پر سماعت ہوئی، فیملی جج ثنا افضل نے سماعت کی۔ دوران سماعت گلوکارہ کی وکیل ایڈوکیٹ نور العین نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ صنم ماروی کا شوہر انہیں مارتا پیٹتا ہے اور خرچہ بھی نہیں دیتا لہذا صنم ماروی کو خلع کی ڈگری جاری کی جائے۔

ضرورپڑھیں:عدلیہ مخالف تقاریر کا الزام؛وزیراعظم عمران خان کے خلاف درخواست مسترد

عدالت نے خلع کے دعوی پر سماعت کرتے ہوئے کہا صنم ماروی کے شوہر کو بیان ریکارڈ کروانے کے متعدد مواقع دیے گئے۔ صنم ماروی کے شوہر کے پیش نہ ہونے پر یکطرفہ ڈگری جاری کی جاتی ہے۔ فیملی جج ثنا افضل نے صنم ماروی کے دعوی پر ڈگری جاری کی۔

اپنی درخواست میں صنم ماروی نے کہا تھا کہ شادی کے بعد ان کے شوہر کا طرز عمل بدل گیا ہے اور وہ زبانی اور جسمانی طور پر بھی ان کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں۔ گزشتہ سماعت پر صنم ماروی نے اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا تھا کہ گیارہ سال سے شوہر کے ظلم وستم سہہ رہی ہوں۔ اپنے بچوں کی خاطر گزارا کر رہی تھی لیکن اب شوہر حامد کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ناممکن ہے۔

ضرورپڑھیں:16 ٹینکوں سے ’دل‘ بنا کر، روسی فوجی کا محبوبہ کو شادی کا پیغام

واضح رہے کہ صنم ماروی نے 2009 میں حامد علی نامی شخص سے شادی کی تھی، جس سے ان کے تین بچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …