پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے گلاسگو اوپن میں سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا

(میڈیا 92نیوز آن لائن)پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے گلاسگو اوپن کلاسک ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2020 میں سونے کا تمغہ حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ کے ذریعے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے گلاسگو اوپن کلاسک ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2020 میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔

رابعہ شہزاد نے اپنی پوسٹ میں اس سفر میں آنے والی مشکلات کا تذکرہ بھی کیا اور ساتھ ہی انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے ہر لمحہ ساتھ دینے پر اپنے والد کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ضرورپڑھیں:رواں مالی سال، غیر ملکی سرمایہ کاری 1 ارب 61 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی

21 سالہ رابعہ شہزاد کراچی کے انسٹی ٹیوٹ فار بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) میں زیر تعلیم ہیں اور یہ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی جانب سے کسی بھی قسم کے تعاون کے بغیر ہی آزادانہ طور پر ٹریننگ کرتی ہیں، رابعہ پاکستانی بیڈ منٹن اسٹار ماحور شہزاد کی بہن ہیں۔

گزشتہ سال رابعہ شہزاد نے برطانیہ کے ہیمپشائر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …