فلم انڈسٹری کے زوال میں ہمارا اپنا بھی ہاتھ ہے: وینا ملک

لاہور(میڈیا 92نیوز آن لائن) اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے ساتھ ہر دور میں سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا، انڈسٹری کی بحالی اور اس کیلئے پالیسی کے نام پر ہمیشہ لالی پاپ دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں فلم انڈسٹری کی مختلف ایسوسی ایشنز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر فعال کردار ادا کرنا چاہئے اوراسی سے ہم اپنی موثر آواز کو متعلقہ وزارت تک پہنچا سکتے ہیں۔

ضرورپڑھیں:سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ ماہرہ خان کے شکرگزار

وینا ملک نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے زوال میں ہمارا اپنا بھی ہاتھ ہے اور ہمیں اسے تسلیم کر کے اپنی اصلاح کرنا ہو گی ورنہ کچھ ٹھیک نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …