کورونا وائرس، پاکستان میں سرجیکل ماسک کی قلت ہو گئی

کراچی(میڈیا 92نیوز آن لائن)چین انتہائی مستعدی کے ساتھ کورونا وائرس پر قابو پانے کیلیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

پاکستان کورونا وائرس کے حوالے سے طبی سامان کی فراہمی کرکے چین مدد کررہا ہے، خاص طور پر پاکستان نے نہ صرف چین سے سرجیکل ماسک کی درآمد کو روک دیا ہے بلکہ اس نے اپنے اہم پڑوسی کو وائرس کی اہم روک تھام کرنے والے اہم سامان کا اسٹاک بھجوایا،اس اقدام کے بعد ملک میں سرجیکل ماسک کی قلت پیدا ہوگئی۔

ضرورپڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اداروں کے خاتمے پرسوالات اٹھا دیئے

عام طور پر دسمبر تک سرجیکل ماسک کے ایک باکس کی قیمت 200 روپے کے لگ بھگ ہوتی تھی کراچی میں کچھ فارمیسیوں کے دورے کے دوران انکشاف ہوا کہ ماسک کی عدم دستیابی سے قبل آخری قیمت 700 روپے تھی۔ ماسک ابھی بھی بلیک میں ایک ہزار فی باکس کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں۔
نجی چینل سے بات کرتے ہوئے شہر کے تھوک فروشوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی وجہ مقامی مارکیٹ میں سرجیکل ماسک کی فراہمی پر عارضی پابندی ہے۔

ایک سپر مارکیٹ فارمیسی کے نمائندے نے مقامی مارکیٹوں نے سرجیکل ماسک کی کمی کی تصدیق کی،انھوں نے کہا کہ جہاں یہ دستیاب ہیں وہاں معیاری قیمت دگنی کردی گئی جبکہ معیاری بھی نہیں ،ٹائم میڈیکوس کے ایک فارماسسٹ نے بتایا ،ان کی دکان میں سرجیکل ماسک دستیاب ہیں ،خریداروں میں اضافے کی وجہ سے قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔

ضرورپڑھیں:ن لیگ کا مارچ میں حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان

ذرائع کے مطابق کچھ معروف اسپتالوں کی فارمیسیوں کو سرجیکل ماسک و دیگر طبی اشیا کی فراہمی میں بھی اسی ط

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …