کراچی (میڈیا پاکستان ) سندھ حکومت نے معروف صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒکے عرس کے سلسلے میں ایک روزہ تعطیل کا اعلان کیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کےمطابق حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒ کے عرس کے موقع پر 4نومبر کو سندھ بھر میں تعطیل ہوگی ٗنوٹی فکیشن کے مطابق 4نومبر کو سندھ بھر کے تمام اسکول، کالج اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
