PESHAWAR, PAKISTAN, JUN 07: Member National Assembly Ayesha Gulalai addressing to media persons during a press conference at Peshawar press club on Wednesday, June 07, 2017. (Fahad Pervez/PPI Images).

عمران خان نے مجھے اکیلے ملنے بلایا لیکن میں بھائی اور والد کو ساتھ لے کر گئی :عائشہ گلالئی

(میڈیا پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی عائشہ گلالئی نے عمران خان پر ایک اور الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان نے انہیں اکیلے ملنے کیلئے بلایا لیکن وہ ساتھ اپنے والد اور بھائی کو لے کر گئیں تھیں جس کا عمران خان کو غصہ بھی تھا ۔
تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی کا کہناتھا کہ جب عمران خان سے میرے والد نے پوچھا کہ آپ چاہتے کیا ہیں تو آگے سے عمران خان ادھر ادھر کی باتیں کرنے لگے ۔ان کا کہناتھا کہ 2013میں مجھے عمران خان کے بے ہودہ پیغامات آنا شروع ہوئے تھے ۔عائشہ گلالئی کا کہناتھا کہ میں نے ایک جلسے میں عمران خان سے کہا کہ مجھے خطاب کرنے دیں لیکن انہوں نے جلسے میں میرے علاقے کی خاتون کو خطاب کا موقع دیا ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …