پاکستان، ایران کے بعد تیسرےبڑے اسلامی ملک نے ایٹمی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (میڈیا پاکستان) سعودی عرب کا ایٹمی توانائی کیلئے یورینیم نکالنےاور ایٹمی ایندھن میں خود کفیل بننے کا اعلان۔ روزنامہ پاکستان لاہور کی ایک رپورٹ کےمطابق سعودی عرب نے ایٹمی ٹیکنالوجی اور یورینیم کے حصول کا اعلان کر دیا ہے۔ ایٹمی سکیموں کی تیاری پر مامور سرکاری ادارے کے سربراہ ہاشم یمانی نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب ایٹمی توانائی کے پروگرامکے تحت یورینیم نکالے گا۔ ایٹمی ایندھن کی تیاری میں خود کفیل بننے کا اہتمام کریگا۔ انہوں نے کہا کہ یورینیم نکالنے سے سعودی عرب کو مالی فائدہ ہوگا۔ سعودی عرب ایٹمی پروگرام کے قوانین جلد جاری کریگا۔ 2018ءکی تیسری سہ ماہی تک تمام ایٹمی ضوابط جاری کردیئے جائیں گے۔سعودی عرب ایٹمی توانائی سے استفادہ کرنے والے خلیجی ممالک میں امارات کے بعد دوسرا ملک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …