Pic28-021 LAHORE: Oct 28 – A view of dense smog engulf the Provincial Capital. Air pollution can lead to a number of skin and respiratory diseases which can play havoc on the public’s health. ONLINE PHOTO by Sajid Rana

سموگ سے سینکڑوں شہری بیمار ہسپتالوں میں خصوصی کاوٹنر قائم نہ ہوسکے

لاہور(میڈیا پاکستان) صوبائی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتالوں میں سموگ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد500سے بڑھ گئی تاہم حکومت کی ہدایت کے باوجود نہ کسی ہسپتال میں سموگ کاونٹرز قائم کیے گئے اور نہ ہی آگہی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے تمام سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ وہ شہر بھر میں سموگ میں دن بدن اضافے کے پیش نظر ایمرجنسی وارڈز اور آﺅٹ ڈورز میں سموگ کاونٹرز کا قیام کریں اور روزانہ کی بنیاد پر سموگ سے متاثرہ مریضوں کی آمدورفت کی رپورٹ ارسال کریں تاہم آج تک کسی سرکاری ہسپتال میں سموگ کاونٹرز کا قیام نہیں کیا گیا اور نہ ہی آگہی بینرز آویزاں کیے گئے جس کے باعث سموگ کے مریضوں میں اضافہ ہورہاہے اور اب تک پانچ سو سے زائد مریض سرکاری ہسپتالوں سے رجوع کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق سموگ کاونٹرز میں سانس کے مریضوں،دل کے مریضوں، ای این ٹی ، اور میڈیسن کے (کاﺅنٹرز)شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …