2019ءریکوری کے لحاظ سے پی ایچ اے کے لئے قدرے بہتر رہا ہے،رابعہ ریاست ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ اے

لاہور(رپورٹ:ذیشان علی + میڈیا92نیوز آن لائن) میڈیا92سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ اے رابعہ ریاست نے کہا کہ پچھلے 6ماہ کی کارکردگی میں ہم 10فیصد سے زائد پچھلے سال کی نسبت ریکوری ہوئی ہے۔اس سال کے آخر تک ہم نے 40کروڑ روپے کا جو ریونیو اکٹھا کر لیا ہے اور اس کے علاوہ جو ریکوری ہے وہ بہت کم رہ گئی ہے۔ ہماری کافی ہفتہ وار میٹنگز ہوتی ہیں۔ جس میں ہم ریونیو کے معاملات کو دیکھتے ہیں۔جہاں پر کوتاہیاں اور کمیاں ہیں یا ڈیفالٹر ہیں ان کے خلاف ایکشن لیا جاتا ہے۔

جب سے میرا یہاں پر ٹرانسفر ہوا ہے تقریباً ہفتہ وار آپریشن کا آغاز ہوا ہے۔100سے زائد سائن بورڈ پکڑے جو غیر قانونی طور پر انسٹال تھے جن کا پی ایچ اے کے ریکارڈ میں کوئی نوٹیفیکیشن نہیں تھا۔ لیکن اب ہم ٹیکس نیٹ ملانے کی کوشش کر رہے ہیں اور جو لوگ قانون کی بالا دستی کا اعتراف نہیں کرتے ۔ان کو آڑے ہاتھوںلیں گے کورٹ میں چالان وغیرہ سب مٹ کروا رہے ہیں۔ سائن بورڈ لگنے کا طریقہ کار بہت آسان ہے پہلے کمپنی پی ایچ اے کے ساتھ رجسٹرڈ ہونی چاہئے ۔کچھ کاغذات ہمیں چاہئے ہوتے ہیں وہ ہمیں ملنے چاہئیں اس کے بعد ہم اس کو این او سی جاری کرتے ہیں۔

این او سی جاری ہونے کے بعد آپ بورڈ لگا سکتے ہیں اور وہ اپنا کام جاری کر سکتے ہیں پھر ہمارا سالانہ ٹیکس نیٹ ان کے ساتھ سٹارٹ ہو جاتا ہے۔ ان کے ریٹس بورڈ آف ڈائریکٹر ز نے پہلے ہی طے کئے ہوتے ہیں۔ جو غیر قانونی بورڈز ہیں وہ سارے اس پروسیجر سے نہیں گزرتے وہ بغیر بتلائے پی ایچ اے کو اپنے بورڈز انسٹال کر دیتے ہیں وہ پر وہ کمائی تو کر رہے ہیں لیکن پی ایچ اے کو ٹیکس نہیں دیتے۔

ہفتہ وار کے حساب سے ہماری ٹیمیں باہر نکلتی ہیں اور چیک کرتی ہیں کہ ایسا بورڈ تو انسٹال نہیں جو ہماری اجازت کے بغیر لگا ہوا ہے۔ ہمارے پروگرام میں جو ایڈونچرز ہیں وہ بہت سارے ایسے ہیں جو ہم کریں گے سیکرٹری لیول پر کورکمیٹی بنائی گئی ہے۔پراپر منظور شدہ ایسے نئے قانون بنائیں گے آئندہ آنے والے سال میں جس سے پی ایچ اے کے ریونیو میں اضافہ ہو گا۔ڈیفالٹر کے خلاف مہم کو تیز کر دیا ہے تاکہ موجودہ ریونیو ہے اس کی مکمل ریکوری کی جائے ۔

اس کے ساتھ ہی ساتھ نئے پلان بنائیں گے جس سے ریونیو میں اضافہ ہو گا۔اگر پی ایچ اے کے لحاظ سے میں دیکھوں تو جو ڈیفالٹرز کے خلاف ایکشن لئے گئے ہیں وہ کم لئے گئے ہیں۔ ہمارے خیال میں سزا نہیں ہو گی تو کوئی ڈیٹا کلیئر نہیں ہو گا لوگ قانون کو نہیں مانتے ۔میں یہ چاہوں گی کہ آگے جو طریقہ کار ہے وہ ہفتہ وار پروگرام کے تحت باہر نکلیں۔ اور آپریشن کروائیں، سروے کروائیں اور اس کو باقاعدگی کے ساتھ جاری رکھنا چاہئے۔

جو ہمارے نئے ڈی جی آئے ہیں وہ تجربہ کے حساب سے بہت پختہ ہیں الحمد اللہ ان کا بہت تجربہ ہے۔ میں ان کے تجربے سے فائدہ اٹھاتی ہوں خود بھی کچھ چیزیں وہ مجھے بتاتے ہیں اور کچھ چیزیں میں ان کے ساتھ شیئر کرتی ہوں اور انہیں گائیڈ کرتی ہوں ۔ڈی جی نے مجھے فری ہینڈ دیا ہوا ہے اور وہ میرے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے اس لئے ہم ان کو کام کر کے دکھا رہے ہیں اور اللہ کا شکر ہے وہ ہم سے بہت مطمئن ہیں۔

ہماری سروس بہت پختہ ہے اور ہمیں یہ سکھایا جاتا ہے ہم کتنے مضبوط ہیں اور دنیا کو دکھانا ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں ۔ میری جو پچھلی پوسٹیں ہیں وہ اس سے قدرے مختلف ہیں۔ میں اے سی رہی ہوں، ایڈیشنل کمشنر رہی ہوں، پورا ضلع ، تحصیلیں ہم نے چلائی ہیں ۔ ایک ڈیپارٹمنٹ کو چلانا اللہ کا شکر ہے اتنا مشکل نہیں لگ رہا باقی جو میری پرفارمنس کا طریقہ کار ہے وہ تو آپ کو ڈی جی صاحب ہی آپ کو بتائیں گے۔

ہم نے پچھلے سال کے بجٹ اور اب کے سال کے بجٹ کا اندازہ لگایا ہے ۔ ہمارا ہر نیا آنے والا سال پچھلے سال سے بہتر ہوتا ہے۔ہمارا ٹارگٹ سال کے آخر تک 40کروڑ ہے جو کہ ہم اکٹھا کر چکے ہیں اور آئندہ آنے والے 6ماہ میں 30سے 35کروڑ اکٹھا کر لیں گے ۔ مارکیٹنگ کا صرف کام ریونیو اکٹھا کر کے دینا ہے اور آگے یہ لگانا کہاں ہے اس کاتعین ڈی جی ،ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ،ڈائریکٹر فنانس اور جتنے بھی ڈائریکٹرز ہیں وہ کرتے ہیں۔جوریونیو ہم اکٹھا نہیں کر پاتے تو ہم اس کو اگلے سال میں اکٹھا کر لیتے ہیں ۔ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ہمارا ٹارگٹ پورا نہیں ہوا ہو دیرسویر ہو جاتی ہے البتہ ٹارگٹ ہم حاصل کر لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …