پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 جنوری تک توسیع کردی

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 جنوری تک توسیع کردی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر خواجہ برادران کیخلاف محکمہ مال کے گواہان کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل ریفرنس کی سماعت ہوئی،خواجہ سلمان رفیق کو عدالت میں پیش کردیا گیا جبکہ خواجہ سعد رفیق اسلام آبادمیں ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے کہا کہ قیصر امین کاوعدہ معاف گواہ بننے کا بیان نیب خواجہ برادران کے وکلا کو فراہم کردے ،پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ عدالت قیصرامین بٹ کے علاوہ دیگرگواہوں کو طلب کرلے،قیصرامین بٹ تندرست ہوتے ساتھ ہی عدالت میں پیش ہو جائیں گے ،احتساب عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا کو منظورکرلی۔

عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 جنوری تک توسیع کردی اورآئندہ سماعت پر خواجہ برادران کےخلاف محکمہ مال کے گواہان طلب کرلئے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …