مریم اورنگزیب کا ساری جماعتوں کےلئے پیغام

اسلام آباد: میڈیا پاکستان) ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں پر کیچڑ او چھالنے سے پہلے اپنے گھر میں بیٹھی ماں، بہنیں اور بیٹیاں یاد رکھنی چاہیں، سب سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتی ہوں کہ خدا کے لیے یہ کھیل بند کریں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کیا اس طرح کے ٹاک شوز اور مذاکروں کے بعد کوئی خاتون سیاست میں آنے کا سوچ سکتی ہے، ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر عورت کے وقار کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، پیمرا خاموش بیٹھا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا میں ایک ماں، بہن، بیٹی بن کر تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست کرتی ہوں کہ عورت کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں، ہمارے نبی حضرت فاطمہؓ کا کھڑے ہو کر استقبال کرتے تھے، خواتین کے بغیر معاشرہ ادھورا مگر ان کی تذلیل اخلاقی پستی کا ثبوت ہے، تین دن جاری بحث کیا کوئی ماں اپنی بیٹی کے ساتھ دیکھ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان

وگرا نے قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کی سمری ارسال کردی، حتمی …