اسحاق ڈار کی ائیرپورٹ سے گرفتاری، نیب نے کھانچہ تیار کر لیا، کیا ہونے جا رہا ہے،لیگی قیادت میں ہلچل

اسلام آباد(میڈیا پاکستان) اسحاق ڈار کی وطن واپسی پر ائیرپورٹ سے گرفتاری، نیب دفتر منتقل کر دیا جائے گا، معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے بریکنگ نیوز دیدی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے اینکر اور معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا اسحاق ڈار کی ائیرپورٹ سے گرفتاری اور نیب دفتر منتقلی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو لندن سے واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کیا جا سکتا ہے جیسا اس سے قبل نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر کو کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ کی اہلیہ اور بچوں کو بھی نیب نے طلب کر رکھا ہے اس سے قبل نیب تحقیقات میں اسحاق ڈار کی اربوں روپے کی جائیداد اور اکائونٹس کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …