نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد: (میڈیا پاکستان) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی میں ڈالنے سے متعلق درخواست پر عائد تمام اعتراضات دور کر دیئے گئے، عدالت کیس کی سماعت پیر سے کرے گی، اسلام آباد ہائی کورٹ کا سنگل رکنی بنچ درخواست پر سماعت کریگا۔
درخواست میں سابق وزیر اعظم انکے بچے، کیپٹن صفدر، اسحاق ڈار اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں نواز شریف، بچے، اسحاق ڈار کیپٹن، صفدر کے اکاونٹ فوری طور پر منجمند اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست ایڈوکیٹ رئیس عبدالواحد کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …