اطالوی فٹبال لیگ میں سپر کوپا کا ٹائٹل لیزیو نے جیت لیا

ریاض (میڈیا92نیوز آن لائن) اطالوی فٹبال لیگ میں سپر کوپا کا ٹائٹل لیزیو نے جیت لیا، سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم یووینٹس کو تین ایک کی اپ سیٹ شکست ہو گئی۔

جوشیلے اور بھڑکیلے کھیل فٹبال کا ایک اور زور کا جوڑ، سپر کپ فائنل میں اطالوی فٹبال کلب یووینٹس اور لیزیو مدمقابل ہوئے، تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم نے بھی کھیل کا ماحول اور زیادہ گرما دیا، سولہویں منٹ لوئز البرٹو نے گول کر کے مایہ ناز کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم کا غرور توڑا۔

پینتالیسویں منٹ ڈیبالا کے گول سے اسکور برابر، دوسرے راؤنڈ میں ستاروں سے جڑی ٹیم یووینٹس کو مزید دو گول کا دھچکا برداشت کرنا پڑا، تین ایک کی اپ سیٹ شکست سے لیزیو نے چیمپئن کا تاج سر پہ سجا لیا۔ پانچواں مقامی ٹائٹل اپنے نام کرنے پر لیزیو کے کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …