عمران خان اگر اتنے ہی صاف ہیں تو بلیک بیری دکھائیں ،اس میں کیا حرج ہے:حنیف عباسی

اسلام آباد (میڈیا پاکستان )مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عائشہ گلا لئی کے الزامات کی چھان بین ہو نی چاہیے ،عمران خان اگر اتنے ہی صاف ہیں تو بلیک بیری دکھائیں ،اس میں کیا حرج ہے ۔
میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ایک کونسلر پر بھی اس طرح کے الزامات لگے ہوتے تو وہ پریس کلب میں اپنا موبائل صحافیوں کو پیش کردیتا ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دلیری سے مقابلہ کریں ،وہ بھی اپنا بلیک بیری پیش کریں میں بھی اپنا آئی فون دے دیتا ہوں ،تحقیقات ہو جائے تو سچ سامنے آجائے گا۔لیگی رہنما نے کہا کہ عائشہ گلا لئی سے تحریک انصاف کے رہنما مسیج سامنے لانے کا نہ پوچھیں ورنہ تو پھر عمران خان اور عائشہ گلا لئی کے بلیک بیری سامنے آئیں گے اور اصل بات سامنے آجائے گی ۔حنیف عباسی نے کہا کہ ابھی تو لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ملائیکہ سامنے نہیں آئی ،اس کے پاس بھی بہت کچھ ہے ۔حنیف عباسی نے کہاکہ عمران خان سے علیحدگی کے بعد ریحام خان نے بہت اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا ،اگر 2018کے انتخابات سے پہلے ریحام خان کی کتاب سامنے آگئی تو عمران خان کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہونگے ۔ان کا کہنا تھا کہ ریحام خان کی کتاب میں ایسے انکشافات ہونگے جس سے عمران خان کی بچت نہیں ہوگی ،انہیں اس کتاب سے ڈرنا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …