اُڑتے طیارے میں ہائی جیکنگ کی اطلاعات ،بھارت میں کھلبلی مچ گئی،جہاز میں 122 مسافر اور عملے کے 7 اہلکار سوار تھے

ممبئی (میڈیا پاکستان) بھارت طیارے کو ہائی جیکنگ کی دھمکی پر احمد آباد ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جہاز میں 122 مسافر اور عملے کے 7 اہلکار سوار تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی سے نئی دہلی جانے والی مسافر پرواز کے عملے میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب طیارے کو ہائی جیک کرنے کی دھمکی ملی۔ طیارے کے عملے کو بیت الخلا سے خط ملا جس میں لکھا گیا تھا کہ جہاز میں 12 ہائی جیکرزاور بم موجودہیں۔ طیارے کا رخ فوراً آاد کشمیر کی طرف موڑا جائے ورنہ جہاز کو دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔ اس اطلاع پر کپتان نے طیارے کا رخ فوری طور پر موڑ کر اسے قریب ترین شہر احمد آباد کے ہوائی اڈے پر اتار لیا۔ جہاز میں 122 مسافر اور عملے کے 7 اہلکار سوار تھے اور لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں کی تلاشی لی گئی۔ کپتان نے لینڈنگ سے قبل ائرپورٹ حکام کو جہاز میں بم کی موجودگی کے خطرے سے خبردار کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …