آئین میں صادق اور امین نہیں ، ایماندار اور دیانت دار کی بات ہوئی: جسٹس عمر عطاءبندیال

اسلام آباد (میڈیا پاکستان) عمران خان نا اہلی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عمر عطاءبندیال نے ریمارکس دیے ہیں کہ آئین میں صادق اور امین کا لفظ استعمال نہیں ہوا بلکہ ایماندار اور دیانت دار کی بات ہوئی ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عمران خان نا اہلی کیس کی سماعت کی ۔ حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ جواب الجواب کے دلائل دے رہے تھے کہ اس دوران صادق اور امین کا معاملہ زیر بحث آیا جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ آئین صادق اور امین نہیں ایماندار اور دیانت دار کی بات کرتا ہے، صادق اور امین کا لفظ انتہائی محترم شخصیت کیلئے استعمال ہوا ہے جس پر اکرم شیخ نے کہا کہ بالکل صادق کا لفظ صرف رسول پاک ﷺ کیلئے ہے، نبی کریم ﷺ کی ذات کوکفار بھی صادق اور امین تسلیم کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خلا میں دنیا کی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی

خلا میں فلمائی گئی اس پہلی فلم کو روسی خلائی تحقیقی ادارے ’’روسکوسموس‘‘ کی سرپرستی …