کراچی (میڈیا پاکستان) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کے چیئرمین پر جو الزام لگایا وہ بالکل درست ہے۔ پی ٹی آئی کی خواتین کا ردعمل حیرت انگیز ہے۔ روزنامہ دنیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی اپنی قیادت پر الزام لگارہی ہے کچھ تو ضرور کچھ ہوا ہوگا۔
