مبشر لقمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ”جو حالات چل رہے ہیں کہیں یہ نہ ہوکہ جاویدہاشمی پریس کانفرنس کرکے کہے کہ میں عمران خان کے بچے کی "ماں”بننے والا ہوں“۔

سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے خیال ظاہر کیا ہے کہ جو حالات چل رہے ہیں انہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ کہیں جاوید ہاشمی یہ نہ کہہ دیں کہ وہ عمران خان کے بچے کی ماں بننے والے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی کے عمران خان پر سنگین نوعیت کے الزامات کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے یہ سب کچھ ن لیگ کے کہنے پر کیا ہے۔ بدھ کے روز عائشہ گلالئی نے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں شرکت کی جہاں وہ اپنے الزامات کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہیں جبکہ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ مسلم لیگ ن کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
عائشہ گلالئی کا انٹرویو کرنے کے بعد مبشر لقمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ”جو حالات چل رہے ہیں کہیں یہ نہ ہوکہ جاویدہاشمی پریس کانفرنس کرکے کہے کہ میں عمران خان کے بچے کی "ماں”بننے والا ہوں“۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …