برلن: کشمیر بلیک ڈے پر احتجاجی ریلیاں، سیمینار اور شمع روشن

(میڈیا92نیوزآن لائن) جرمن دارلحکومت برلن میں 72ویں یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر فرینڈز آف کشمیر برلن گروپ نے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا۔ اس ریلی میں بچوں اور خواتین نے بھرپور شرکت کی۔

برلن کی مرکزی شاہراہ کرفرسٹن ڈام پر درجنوں افراد نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر احتجاجی ریلی میں شرکت کی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

برلن: کشمیر بلیک ڈے پر احتجاجی ریلیاں، سیمینار اور شمع روشن
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے ریلی میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی عوام مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم کشمیر کا معاملہ عالمی سطح پر بہترین طریقے سے پیش کر رہے ہیں اور جب وزیراعظم بھارتی مظالم اور اسلاموفوبیا کی بات کرتے ہیں تو دنیا ان کی بات سنتی ہے۔

برلن میں کشمیریوں کے لیے شمع روشن کی گئیں: دوسری جانب برلن کے تاریخی ٹاؤن ہال سے پوٹسڈامر پلاٹس تک کشمیری، بھارتی، پاکستانی اور جرمن طلباء، دانشور اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں نے ایک پرامن ریلی نکالی۔ اسٹینڈ وتھ کشمیر تنظیم کے زیر اہتمام ریلی میں مظاہرین نے پوٹسڈامر پلاٹس پر مقبوضہ کشمیر کے عوام پر سات دہائیوں سے جاری بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف امن کی شمع روشن کیں اور بھارتی فوج کے خلاف مظاہرین نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔

برلن: کشمیر بلیک ڈے پر احتجاجی ریلیاں، سیمینار اور شمع روشن
اس موقع پر مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے جرمن شہری ڈاکٹر منظور نوشہری نے احتجاجی مظاہرے کی وجہ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ اگست سے وادی میں کرفیو نافذ ہے، عوام کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں، بیس ہزار سے زائد کشمیریوں کو ہندوستان کی جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔

Stand with Kashmir کی جانب سے امریکا، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی اور یورپ کے دیگر ممالک کے 60 سے زائد شہروں میں وجل کا انعقاد کیا گیا۔

سفارتخانہ پاکستان برلن میں یوم سیاہ کی تقریب: یوم سیاہ کے موقع پر اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے برلن میں پاکستان کے سفارتخانے نے ایک پروگرام کا اہتمام کیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

برلن: کشمیر بلیک ڈے پر احتجاجی ریلیاں، سیمینار اور شمع روشن: سفیر پاکستان جوہر سلیم نے اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیریوں پر جاری ظلم اور 05 اگست 2019 سے لاک ڈاؤن کی صورتحال کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

اس تقریب میں اُردو کی نامور شاعرہ طاہرہ رباب نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک نظم بھی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …