جرمنی نے پاکستان کو ہاکی میچ میں 1-6 سے شکست دے دی

جرمن (میڈیا92نیوز آن لائن)جرمنی نے پاکستان کو دو میچز کی سیریز کے پہلے ہاکی ٹیسٹ میں 1-6 سے شکست دے دی، پاکستان کی جانب سے واحد گول عمر بھٹہ نے اسکور کیا۔جرمن شہر منچن گلڈ بَخ میں ہونے والے پہلے ہاکی ٹیسٹ میں جرمن ٹیم شروع ہی سے حاوی رہی تاہم پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی لیکن دوسرے کوارٹر میں جرمنی نے ایک گول داغ کر ابتدائی برتری حاصل کرلی۔

تیسرے کوارٹر میں جرمنی نے مزید تین گول داغ کر 0-4 کی برتری حاصل کرلی۔ چوتھے کوارٹر کے آغاز میں پاکستان کے عمر بھٹہ نے گول کرکے پاکستان کا خسارہ کم کیا لیکن اس کے بعد گرین شرٹس مزید کوئی گول نہ کرسکے ۔اولمپک کوالیفائر کیلئے پاکستان کی 19 رکنی ہاکی ٹیم کا اعلان

جرمن ٹیم نے ریفری کی جانب سے میچ کے اختتام کی سیٹی بجائے جانے سے قبل مزید دو گول کرکے اسکور 1-6 کردیا ۔واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم ہالینڈ کیخلاف اولمپک کوالیفائرز کے دو میچز سے قبل تیاریوں کیلئے جرمنی سے دو میچز کھیل رہی ہے ۔ پہلے ٹیسٹ کا نتیجہ پاکستان ہاکی ٹیم کی کمزور پوزیشن کا عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …