FATF کا فرانس میں دو روزہ اجلاس

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) چین کی زیرصدارت ایف اے ٹی ایف کا دو روزہ اجلاس فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شروع ہوگیا۔پاکستانی وفد وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی قیادت میں ایف اے ٹی ایف کے دفتر پہنچ گیا۔اجلاس میں پاکستان کی طرف سے کیے گئے اپریل دو ہزار انیس تک کے اقدامات کی رپورٹ پر بحث اورپاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نہ نکالنےکا فیصلہ ہوگا۔یہ چین کی سربراہی میں ایف اے ٹی ایف کا پہلا اجلاس ہے،اجلاس میں سعودی عرب رکن کی حیثیت سے شریک ہے۔

یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کارکردگی کو تیکنیکی بنیادوں پر دیکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حالیہ اجلاس میں پاکستانی اقدامات کے باعث پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کے کوئی امکان نہیں اور اور نہ ہی کرے لسٹ سے نام ہٹانے گا ذرائع کے مطابق آئندہ اجلاس تک صورتحال جوں کی توں رہے گی۔پاکستانی وفد اب تک پاکستان کی طرف 27 اعتراضات کے متعلق پاکستانی حکومتی اقدامات عملدرآمد کے متعلق تفصیلی رپورٹ اتوار کے روز انفارمل اجلاس میں جمع کر چکا ہے جس کا شق وار جائزہ آج یا کل متوقع ہے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں منی لانڈرنگ روکنے کےلئے قانون سازی اور ان کے تحت مقدمات کا اندارج بھی مگر سزا جزا تک معاملہ التوا میں رہے گا تاہم 17 اکتوبر تک پاکستان کو صورت حال واضع ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …