کوئٹہ: گاڑی کے قریب دھماکا، اے این پی کے ضلعی رہنما بھائی سمیت جاں بحق

کوئٹہ (میڈیا پاکستان) بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں دھماکا، اے این پی کے ضلعی رہنما بھائی سمیت جان بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ سے پشین جانے والی گاڑی کو ریموٹ کنڑول بم سے اس وقت اڑا دیا گیا جب اس میں سوار اے این پی کے ضلعی رہنما عبدالرزاق بھائی عبدالخالق سمیت جاں بحق ہو گئے۔ عبدالرزاق اے این پی کے جلسے میں شرکت کے لیے ہرنائی سے پشین جا رہے تھے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں 4 سے 6 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے میں اے این پی کے رہنما کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …