لاہور (میڈیا پاکستان )راوی میں نالے کے ساتھ کھودائی کے دوران مٹی کی دیوار گرنے سے دو مزدور زخمی،زخمیوںکو طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گلشن راوی میں نالے کے ساتھ سیوریج کے بائپ ڈالنے کے کے لئے کی جانے والی کھودائی کے دوران مٹی کی دیوار گر گئی، دیوار گرنے سے دو مزدور زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین مطابق دیوار کھودائی کرنے والی کرین کے وزن کے باعث گری، ریسکیو 1122 نے موقع پر پنچ کر دونوں مزدوروں کو مٹی تلے سے باہر نکالا اور طبی امدا کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔