وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد:(میڈیا پاکستان) نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہیں خصوصی تقریب کے دوران پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
واضح رہےکہ شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد دو روز قبل یکم اگست کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا اورآج سے انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خلا میں دنیا کی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی

خلا میں فلمائی گئی اس پہلی فلم کو روسی خلائی تحقیقی ادارے ’’روسکوسموس‘‘ کی سرپرستی …