جرم وانصاف

لاہور ہائی کورٹ نے ڈی جی پی ایچ اے شکیل احمد کے خلاف توہین عدالت کی دائردرخواست پر نوٹس جاری

لاہور(میڈیا92نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز نے ٹھیکیدار عمر راٹھور کی درخواست پر سماعت کی درخواستگزار وکیل نے عدالت میں دلائل دیے کہ عمر راٹھور نے قائداعظم ٹاون مین تعمیراتی کام کا ٹھیکہ لیا تھا بر وقت کام مکمل کرنے کے باوجود 36 لاکھ 37ہزار کا معاوضہ ادا نہ کی گیا ہے درخواست گزار وکیل نے دوران سماعت نقطہ اٹھایاں کہ 8 سال گزر جانے کے باجود ٹھیکیدار کو پیسے اداد نہیں کیے جا رہے ہیں جبکہ عدالت 2015 میں معاوض ادا کرنے کا حکم دے چکی ہے لیکن عدالتی حکم پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے درخواست نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ڈی جی پی ایچ اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے عدالت نے ڈی جی پی ایچ اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

Back to top button