لاہور(میڈیا 92نیوز )سیشن کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما بابر بٹ قتل کے استغاثہ کیس میں لیگی ایم این اے سہیل شوکت بٹ سمیت تمام ملزمان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عرفان بسیرا نے قیصر محمود بٹ کے استغاثے پر سماعت کی۔عدالت کے روبرو وکلائ نے ملزم سہیل شوکت بٹ کی حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی۔جس موقف اختیار کیا گیا کہ نجی مصرفیات کی وجہ سے عدالت میں پیش نمہیں ہوسکتا۔عدالت حاضری معافی کی درخواست منظور کرنے کا حکم دے۔عدالت نے سہیل شوکت بٹ کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے ا?ئندہ سماعت پر استغاثہ کیس کے تمام ملزمان کو طلب کرلیے۔عدالت نے سہیل شوکت سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کررکھی ہے۔بابر بٹ قتل کیس میں تھانہ مناواں پولیس پہلے ہی بے گناہ قرار دے چکی ہے۔
